8 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مصر کے صدر محمد مرسی کو تہران میں منعقد ہونے والے ناوابستہ تحریک کے سولہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ابنا: صدر مملکت کے خصوصی نمائندے حمید بقائی نے قاہرہ میں مصر کے صدر محمد مرسی سے ملاقات میں صدر ڈاکٹر احمدی نژاد کی جانب سے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ ان کے حوالے کیا۔حمید رضا بقائی نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی کو بھی ناوابستہ تحریک کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ناوابستہ تحریک کا اجلاس چھبیس سے اکتیس اگست تک تہران میں منعقد ہو گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران تہران سربراہی اجلاس میں تین سال کے لیے ناوابستہ تحریک کا صدر بن جائے گا۔ اس وقت اس تحریک کا صدر مصر ہے۔ ناوابستہ تحریک کے ایک سو بیس رکن ملک ہیں۔

.......

/169